Shopping cart

Science

scholarships in france

Email :11

نوجوانوں یہ تحریر غور سے پڑھیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں ایسے مواقع بار بار نہیں ملتے

تو بات یہ ہے کہ فرانس کی 14 یونیورسٹیاں پاکستان آرہی ہیں۔ یہ یونیورسٹیاں فرانس کی ایمبیسی لے کر آ رہی ہے۔ یہ ضرور دھیان میں رکھیں کہ یہ یونیورسٹیاں ویسے نہیں ہیں جیسے ہر دوسرے روز یو کے یا ملائیشیا کی یونیورسٹیاں کنسلٹنٹس کو لے کر گھومتی رہتی ہیں۔ یہ فرانس کی یونیورسٹیوں کے انٹرنیشنل آفس کے لوگ یا ایڈمیشن کے ہیڈز آ رہے ہیں

تو یہ اتنا کیوں ضروری ہے؟ بالکل جی یہ ضرور دیکھ لیں کہ آپ کو آج کل جرمنی اور اور اٹلی کا ویزہ ملنا بہت مشکل ہوا ہوا ہے اور اس کے علاوہ باقی جو ملک ہیں ان کے بھی کئی مسئلے ہیں۔ لیکن فرانس کا ویزہ بہت اسان ہے اگر آپ واقعی ہی حقیقی سٹوڈنٹ ہیں۔ فرانس میں ٹیوشن فیس بھی یو کے یا یو ایس اے سے کم ہے اور جاب اپورچونٹیز بھی باقی ممالک سے زیادہ ہیں اور فرانس کی انڈسٹری بھی کافی سٹرانگ ہے اس کے علاوہ بہت سارے سکالرشپ اور فنڈ بھی موجود ہے اگر اپ یہاں سے ماسٹر کر لیتے ہیں تو فنڈڈ پی ایچ ڈی ملنے کے مواقع بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ پھر صرف یہ دیکھیں کہ یار ایک ملک آپ کو ایک اچھا موقع دے رہا ہے وہ بھی آپ کے گھر آ کر تو اس کو ضائع نہ کریں

میں آپ سے یہ ضرور کہوں گا کہ کوشش ضرور کریں آ کر ان سے ملنے کی کم از کم آپ کا دماغ تو کھلے گا اور آپ کے ذہن میں ہو سکتا ہے اپنے فیوچر کے بارے میں کوئی بہتر آئیڈیا آ سکے تو رجسٹر کروائیں اس سے پہلے کہ رجسٹریشن بند ہو جائے اور ان سے ملنے پہنچ جائیں۔

تو اپ آ کر ان سے ضرور ملیں یہ کراچی کو اس اتوار اواری میں پھر منگل کو فاسٹ لاہور میں اور پھر جمعرات کو رومی ہوٹل اسلام اباد میں آئیں گے آپ نے رجسٹریشن کروانی ہے گوگل فارم پہ اور آپ کو ریپلائی ای میل آئے یا نہ آئے آپ نے مقررہ وقت پر وہاں پہنچ جانا ہے

فاسٹ کے فارغ التحصیل نوجوان یا سٹوڈنٹ جو کہ فائنل ایئر میں ہے وہ فاسٹ لاہور کیمپس میں صبح کے سیشن بھی اٹینڈ کریں کیونکہ فاسٹ کچھ فرانس کی یونیورسٹیز کے ساتھ ایم او یو سائن کر رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو فیس میں اور سکالرشپ میں بھی فائدے حاصل ہوں گے-

رجسٹریشن کا لنک یہ ہے

[https://docs.google.com/…/1FAIpQLScfB2ZxKyugSR…/viewform](https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScfB2ZxKyugSRy7X3mvAAiNEDuXrRir2-yVmvTgmXqc4JyyAQ/viewform?fbclid=IwZXh0bgNhZW0CMTAAAR01LzwuHnFEsA8Ra4w2d2DhyG-dqXHDOunuWdqNb3kMsqngeIl3vPjPxo0_aem__txOeEgM_3pZoMpzY6q2GA)

صرف فاسٹ کے فارغ التحصیل یا فائنل ایئر کے سٹوڈنٹ صبح کے سیشن فاسٹ لاہور میں 15 اکتوبر کو اٹینڈ کرنے کے لیے اس ای میل پر ای میل کریں

ayesha.iftikhar@lhr.nu.edu.pk

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts